منگل. فروری 18th, 2025

محترمہ فرزانہ نائیک نے چیئرپرسن ہلالِ احمر پاکستان کا چارج سنبھال لیا

By News Desk فروری3,2025

نیشنل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فقید المثال استقبال، گلدستہ پیش کیا گیا، افسران سے تعارف بھی ہوا

اسلام آباد: فرزانہ نائیک کوہلالِ احمر پاکستان کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا۔ وہ اِس سے قبل ہلالِ احمر سندھ برانچ کی چیئرپرسن اور ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کی رکن بھی رہی ہیں۔ محترمہ فرزانہ نائیک انسانیت کی خدمت، عوامی فلاح و بہبود کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ صدر ہلالِ احمر پاکستان، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کو تین سال کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کی چیئرپرسن تعینات کیا ہے۔ ہلالِ احمر پاکستان کے جملہ سٹاف، رضاکاروں اور معاون عملہ نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ محترمہ فرزانہ نائیک کی نیشنل ہیڈکوارٹرز آمد پر سیکرٹری جنرل عبیداللہ خان دیگر افسران و عملہ کے ہمراہ خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اِس موقع پر افسران و عملہ کا تعارف بھی کرایا گیا۔ جنیوا سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی صدر کیٹ فوربس اور سیکرٹری جنرل جگن چیپاگین کی جانب سے محترمہ فرزانہ نائیک کیلئے تہنیتی پیغام میں اِن کی تعیناتی کو دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے محترمہ فرزانہ نائیک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِس اَمر کا اظہار کیا ہے کہ اِن کی قیادت میں دُکھی انساینت ک خدمت بہتر انداز سے ہوگی اور ہلالِ احمر پاکستان کی جاری سرگرمیوں کو شفاف اور نئے انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت ِ پاکستان کی جانب سے اِن کی خدمات کے سلسلے میں 2012ء میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ پاکستان میں آئی ایف آرسی کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن فرید عبدالقادرمحمد، جرمن ریڈکراس کے آصف مان، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے پاکستان میں ڈپٹی ہیڈ آف ڈیلیگیشن جمال خان اور ترکیہ

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے