بدھ. فروری 5th, 2025

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کل وقتی چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کا مطالبہ

By News Desk جنوری31,2025

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے تاجر برادری کی بڑھتی ہوئی مشکلات دور کرنے کے لیے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے لیے فوری طور پر ایک کل وقتی چیئرمین کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں، آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسلام آباد کے کاروباری شعبے کو سی ڈی اے کے ایک کل وقتی چیئرمین کی عدم موجودگی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سی ڈی اے کے موجودہ چیئرمین، اسلام آباد کے کمشنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ایسی صورت حال کاروباری برادری کو درپیش فوری مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ان کی دستیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
صدر قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد کی کاروباری برادری سی ڈی اے سے متعلق متعدد مسائل سے دوچار ہے جن کے حل کیلئے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کل وقتی چیئرمین کے بغیر جو ان مسائل کو حل کرنے کے لیے توجہ مرکوز کر سکے ، شہر کی ترقی اور کاروبار کرنے میں آسانی پر منفی اثرات مرتب ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ سی ڈی اے چیمبر کے احاطے میں ایک فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کرے جیسا کہ ٹی ڈی اے پی، نادرا اور ایف ٹی او جیسی دیگر تنظیموں کی طرف سے بنایا گیا ہے، تاکہ کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ان کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا سکے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے