اتوار. مارچ 23rd, 2025

چئیرپرسن ہلال احمرفرزانہ نائیک کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

By News Desk فروری11,2025


موسمیاتی تبدیلی کے میدان میں اجتماعی اقدامات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر اتفاق

اسلام آباد،() ہلال احمرپاکستان چیئرپرسن مسز فرزانہ نائیک کی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی مسز رومینہ خورشید عالم سے ملاقات، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے موسمیاتی تبدیلی کے میدان میں اجتماعی اقدامات کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا گیا۔ مذکورہ یادداشت کے تحت دونوں اطراف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے لیے کمزور صلاحیتوں کی حامل آبادیوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ملاقات کے دوران مسز رومینہ خورشید عالم نے ہلال احمر پاکستان کے رضاکاروں کے وسیع نیٹ ورک کو سراہتے ہوئے موسمیاتی ایکشن ٹاسک فورس کے طور پر کام کرنے کیضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہلال احمر پاکستان اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ موسمیاتی خطرات کا اندازہ لگایا جا سکے اور مؤثر جوابی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ انہوں نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی تاکہ قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جا سکے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے لیے بہترین طریقوں اور اختراعی حل کا اشتراک کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور جنگلات کی کٹائی سے نمٹنے کے لیے ”ایکفرد ایک درخت” کیعنوان ک سے ملک گیر شجرکاری مہم شروع کرے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں لوگوں کو درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے، جو ایک سرسبز اور صحت مند ماحول میں حصہ ڈالتے ہیں۔ مسز رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دیہی علاقوں میں کمیونٹیز کے لیے نفسیاتی مدد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اسامر کا اظہار کیا کہ کمزور آبادیوں کو ذہنی صحت اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنیکا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دیہی علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت کی بہتر خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔ہلال احمر پاکستان کی چیئرپرسن مسز فرزانہ نائیک نے انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ایک معاون ادارے کے طور پر حکومتی اقدامات کو تقویت دینے کے لیے ہلال احمر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قدرتی آفات اور سانحات کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نقصا نات کے ازالہ کے لییہلال احمر پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دھانی کرائی کہ ہلال احمر پاکستان متعلقہ وزارتوں اور لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر پائیدار آب و ہوا کے ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کرے گا تاکہ پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات میں ہلال احمر پاکستان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مابین رابطہ اور تعاون کو مستحکم بنانے پر بھی مکمل اتفاق کیاگیا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے