وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، اسلامیہ یونیورسٹی فلڈ ریلیف سیل اور پیلیکن آرگنائزیشن کے تعاون بہاول پور کے نواحی علاقہ ماڑی قاسم شاہ میں 5 بے گھر سیلاب متاثرہ خاندانوں میں گھروں کی چابیاں متاثرین سیلاب کے حوالے کیں۔اسلامیہ یونیورسٹی فلڈ ریلیف سیل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پاکستان اوورسیز فورم کے حسن محمود سپرا، میاں وقار اکمل، محمد آفتاب گوندل، تصور عزیز بھاگت، پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے رانا عامر شہزاد، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد، رضاکار ملازمین، طلبہ اور متاثرہ خاندان موجود تھے۔
اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن، فلڈ ریلیف سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پیلیکن آرگنائزیشن کے تعاون سے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں 20 اور بہاولپور میں 5 نئے گھر تعمیر کرکے بے گھر سیلاب متاثرین کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔مقامی افراد نے سیلاب کے دوران امدادی اقدامات، بحالی اور بے گھر سیلاب متاثرین کیلئے رہائشی بحالی منصوبے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل کی خدمات کو قا بل تحسین قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

