کچہ میں امن کے قیام تک آپریشنز جاری رہیں گے،آر پی اوغازی صلاح الدین

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین (پی پی ایم)نےکہاہے کہ کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ریجن بھر میں سائبان منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز جلد فعال کر دیے جائیں گے،جرائم کی بروقت ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایاگیا ہے۔ذمہ دارانہ صحافت اور پولیس کی مؤثر کارکردگی مل کر معاشرے میں اعتماد،استحکام اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں سئنیر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

آر پی اوغازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ کچہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور امن کے قیام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پکار15 پر موصول ہونے والی کالز اور دیگر جرائم کی بروقت ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایاگیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری انصاف اور قانونی سہولت فراہم ہو۔آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ ریجن بھر میں سائبان منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔“سائبان“ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط کرنے اور شہریوں کو آسان، فوری اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔سائبان کے تحت مختلف اضلاع میں پولیس سروس سنٹرز اور شیلٹر دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات اور قانونی امور بآسانی نمٹا سکیں گے۔شہر میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ بہاولپور شہر میں ٹریفک سگنلز جلد فعال کر دیے جائیں گےجس سے شہریوں کو ٹریفک مسائل میں واضح بہتری ملےگی۔ملاقات میں میڈیا اور پولیس کے مثبت کردار اور تعاون کو معاشرے میں امن و امان قائم رکھنےکے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے