ہفتہ. اکتوبر 12th, 2024

فیصل اسلامی ایکسچینج کمپنی کے آپریشنز کا 10 شہروں سے بیک وقت آغاز

فیصل اسلامی ایکسچینج کمپنی کے آپریشنز کا 10 شہروں سے بیک وقت آغاز

اسلام آباد (13 جون 2024) فیصل اسلامک کرنسی ایکس چینج (ایف آئی سی ای سی) جو کہ فیصل بینک کا ذیلی ادارہ ہے نے ملک کے دس شہروں سے اپنے کاروبار کی ابتدا کردی ہے۔ یہ اقدام ملک کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ افتتاحی تقریب میں فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو اور صدر یوسف حسین، ایف آئی سی ای سی کے چیئرمین سید محمد ظفر ، ایگزیکٹو ایف آئی سی ای سی فیصل عظیم لاری سمیت فیصل بینک اور ایکس چینج کمپنی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر یوسف حسین نے کہا کہ ایف آئی سی ای سی کا قیام اس بات کا اظہار ہے کہ ہم درجہ کمال پر یقین رکھتے ہیں۔ اور یہ ادارہ پاکستان میں سب سے بہترین اور تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینک کے طور پر ہمیں تقویت دیگا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے لئے یہ بات اہم ہے کہ صارفین اور عوام کو آسان، موثر طریقے سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے، سرحد پار لین دین کی سہولت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایف آئی سی ای سی صارفین کو بغیر کسی دشواری اور رکاوٹ کے سہل انداز میں امتیازی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

فیصل بینک کی مکمل ملکیت والی ایکس چینج کمپنی کو 1 ارب روپے کے ادا شدہ سرمائے سے قائم کیا گیا ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے