چین کی گنڈونگ شوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں بیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
گنڈونگ شوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین سوئی لونگ لو نے دس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین سے آٹھ جون کے دورے کے دوران پاکستان کی جفت سازی کی صنعت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ پاکستانُ فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر منصور احسان کی قیادت میں امسال اپریل میں چین کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی تھی۔
صوبائی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے پی ایف ایم اے کے احمد فواد فاروق کی کوششوں کو بھی سراہا۔
سوئی لونگ نے کہا کہ پاکستانُ کی جفت سازی کی صنعت میں بے حد پوٹینشل موجود ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے اشاریے بھی بہتر ہو رہے ہیں جس سے سرمایہ کاروںُ کا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فعل الوقت وہ دو ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان کی جفت سازی کی صنعت میں کریں گے جو مستقبل میں بیس ارب روپے تک کی جائے گی۔
شافع حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان کی کے جفت سازی کی صنعت میں تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور پاکستان میاں ملازمتوں کے بھی مواقع پیدا ہوںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سرمایہ کاروںُ کا اعتماد بھی بحال ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پرُ گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظُ ملک ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کیُ ہر ممکن سپورٹ کرے گی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔