جمعہ. نومبر 15th, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن جائیداد منتقلی کی سہولت کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ملک پاکستان کے سفیر ہیں،  2000  آئی ٹی ہنر مند جاپان بھیجے جائیں گے، بیرون ملک پاکستانیز جائیداد کی منتقلی کے لیے آن لائن سہولت سے مستفید ہونگے، ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، دبئی، اٹلی اور سپین کے پاکستانیوں کو سہولت میسر ہو گی، جائیداد کی منتقلی کی شکایات کا ازالہ 20 ایام کے اندر ہو سکے گا۔ اساءلم لینے والوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے، کوشش ہے ملک کے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز او پی ایف ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 

بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھے بیٹھے پراپرٹی ٹرانسفر کر سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات جائیداد کی منتقلی کے بارے میں بارے میں ہوتی ہیں، بیرون ملک پاکستانی اب آن لائن سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ پاور اف اٹرنی والے مساٸل ختم ہوجاٸیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کو باہر نہیں جانا چاہیے،جو بھی سرمایہ کاری تیس چالیس ملین ڈالرز کی ہو ہم ایس آٸ ایف سی سے رجوع کرتا ہوں، اگر ہمارے ملک میں کارخانے لگ رہے ہوتے تو پاکستانی باہر نہ جاتے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو اپنے پاٶں پر خود کھڑا ہونا چاہیے، 

نیو یارک کے مٸیر نے یقین دلایا ہے کہ پیرا میڈیکل کے شعبے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ترجیح دی جاۓ گی، 

باہر جانے والے پاکستانیوں کو ٹریننگ دی جاۓ گی کیونکہ وہ ہمارے سفیر ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر سال 7سے 8 لاکھ پاکستانی نیرون ملک جاتے، بیرون ملک جیلوں میں 20 ہزار کے قریب پاکستانی ہیں

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے