ہفتہ. اکتوبر 12th, 2024

سعودی گروپ کے پاکستان میں ریٹیل آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا آغاز –  سی سی پی

اسلام آباد  : 

  ایک حالیہ پیشرفت میں ، سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت حصول کی منظوری دے دی ہے، اس طرح پاکستان میں خوردہ تیل کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مذکورہ لین دین کو مستحکم کیا گیا ہے۔

شیل پاکستان لمیٹڈپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے اور پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔جبکہ وافی انرجی ایل ایل سی ، اسیاد ہولڈنگ گروپ کی زیلی کمپنی ہے جو سعودی عرب میں فیول اسٹیشنوں کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتا ہے۔ گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔

سی سی پی کے فیز ١ جائزے نے ‘ریٹیل فیول، گاڑیوں کے لوبریکینٹس اور صنعتی لوبریکینٹس’ کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ سی سی پی کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ شیل پاکستان کے تینوں متعلقہ مارکیٹوں میں الگ الگ حصص ہیں لیکن  مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد ان مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے متعلقہ مارکیٹوں میں بالا دست ہونے کا باعث بنے گی۔ لہذا، سی سی پی نے کمپٹیشن ایکٹ، 2010 کے سیکشن 31 کے تحت مذکورہ حصول کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار اور کمپٹیشن کو فروغ دینے کی امید ہے اوریہ پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے میں مدد دگی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے