ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

8 ویں چائنہ جنوبی ایشیا نمائش کن منگ میں پاکستانی وفدخورشید برلاس کی قیادت میں شرکت کریگا

اسلام آباد ( پ ر) پاکستانی 25 بزنس مینوںپر مشتمل ایک وفد ملک کی ٹاپ انڈسٹریز کے نمائندوں کے ہمراہ چین میں ہونیوالی 8ویں چائنہ، جنوبی ایشیا نمائش کن منگ میں 23 سے 28 جولائی میں شرکت کریگا ۔ چھ روزہ تقریب میں تقریبا80 ممالک خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔ چائنا جنوبی ایشیاء ایکسپو کی جانب سے پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کو وفد کے ہمراہ نمائش میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔نمائش میں شرکت کیلئے چیئرمین خورشید برلاس 25 رکنی وفد کے ہمراہ23 سے 28 جولائی کو نمائش میں شرکت کرینگے۔ دوران گفتگو خورشید برلاس نے بتایا کہ وفد میں سیاحت، تعلیم ، پرائیویٹ ڈویلپیئرسمیت دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کو ساتھ لے کر جائینگے۔ چین میں مختلف سیکٹرز سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا گیا ہے اور پاکستانی وفد کو لائیٹ انجینئرنگ،ٹیکسٹائل، فار ماسوٹیکلز،سولر سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اداروں کا دورہ بھی کروایا جائے گاچینی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ کانفرنسوں اور ایم او یو پر دستخط کئے جائینگے۔ جو کہ پاکستان اور چین کے درمیان معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہونگی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کا دورہ چین میں پاک چائنا تعلقات دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون نے پاکستان کی سائنسی ، سیاحت اور تکنیکی ترقی کو فروغ ملا۔ ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سے پاکستان کا موجودہ ڈیجیٹل ماحول تبدیل ہونے کی توقع ہے، پورے ملک کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیات فراہم ہوں گی، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔8 ویں چائنہ جنوبی ایشیا نمائش کن منگ نمائش کا مقصد ماحول ایشیائی اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کے وسیع امکانات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے