ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

پاک بحریہ کے جنگی جہاز حنین کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت

By News Desk اگست22,2024

اسلام آباد، 22 اگست 24: پاک بحریہ کے جہاز حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی طرف اپنے پہلے سفر کے دوران سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسزکے جہاز کے ساتھ مشق کا انعقاد کیا۔

جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیول فورسز ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد اور کمانڈر کنگ فیصل نیول بیس ریئر ایڈمرل صالح بن عبداللہ العمری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں، پی این ایس حنین نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا اور مختلف مشترکہ میری ٹائم مشقوں اور آپریشنز کی ریہرسل کی۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔

پی این ایس حنین کے سعودی عرب کے دورے نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے