جمعرات. نومبر 21st, 2024

ایف بی آر کی طرف سے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد

By News Desk نومبر5,2024


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں "پاکستان میں ٹیکس کلچر” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا۔ یہ سیمینار بزنس اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوۓ سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن) نے پاکستان کے موجودہ ٹیکس نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے محصولات کے نظام کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اپنی بریفنگ کے دوران انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں اور اپنے علاقوں میں ٹیکس ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پھیلا کر "ٹیکس ایمبیسڈر” بنیں۔
سیشن کا اختتام سوال و جواب کے ایک تفصیلی مرحلے پر ہوا جس میں شرکاء نے براہ راست مقرر سےسوالات پوچھے اور مزید معلومات حاصل کیں۔
یہ اقدام نوجوانوں میں ٹیکس کے نظام کی بہتر تفہیم پیدا کرنے اور پاکستان میں ٹیکس کمپلائنس کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے