ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور الٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن کے درمیان تجارتی تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط

By News Desk نومبر17,2024

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور پاکستان الٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن کے مفاہمتی یادداشت پردستخط
فریقین تجارت، کاروباری ، دوستانہ پالیسیوں میں بہتری کے بارے میں وفود کے ساتھ برائے راست (B2B )ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے،خورشید برلاس
معاہدے کا مقصد نمائشوں، بزنس ٹوبزنس کانفرنسز، اور بزنس سے متعلقہ تقریبات کاانعقاد کرکے کاروباری برداری کو ایک دوسرے کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے،عبدالناصر الرحمن

اسلام آباد(پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور پاکستان الٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن کے درمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یاداشت”ایم او یو ،، پر دستخط ہوئے ۔ تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے بانی سابق چیئرمین خورشید برلاس، وائس چیئرمین کاشف وحید، شمریز اقبال،حرا امیر اور پاکستان الٹرنیٹو انرجی ایوسی ایشن کی جانب سے عبدالناصر الرحمن، سینئر وائس چیئرمین، عبدالسلیم خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،میر احمد شاہ سیکرٹری جنرل نے اجلاس میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے وائس چیئرمین کاشف وحید اور پاکستان الٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عبدالسلیم خان نے دستخط کئے اور دستاویز ات کا تبادلہ بھی کیاگیا ۔مفاہمتی یادداشت میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔ معاہدے کا مقصد نمائشوں، بزنس ٹوبزنس کانفرنسز، اور بزنس سے متعلقہ تقریبات کاانعقاد کرکے کاروباری برداری کو ایک دوسرے کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔دونوں تنظیموں کے درمیان اس قابل اعتماد ، عملی اور فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کی ضرورت کے پیش نظر، دونوں تنظیموں کے کاروباری افراد کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے ذریعے دونوں تنظیموں کے درمیان موثر اور خوشگوار تعلقات کا آغاز کرنا تھا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فریقین تجارت، کاروباری ، دوستانہ پالیسیوں میں بہتری کے بارے میں وفود کے ساتھ برائے راست (B2B )ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے اور معلومات کے تبادلے اور تعاون اور پیشکش کے لئے رابطہ کریں گے فریقین ایک دوسرے کی کاروباری برادری کو قومی اور بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنائینگے۔ دونوں جماعتیں اپنی سرگرمیوں سے متعلق واقعات کی تشہیر کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں گے

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے