ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

"علی بابا ڈاٹ کام نےKEL ایوارڈ ذگرینڈ فائنل میں ایشیاکے بہترین B2Bسیلرز کواعزازات سے نوازا "

By News Desk نومبر15,2024

لاہور، 15 نومبر 2024:دنیا کے معروف بی ٹو بی ((B2Bای-کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے ہو چی منہ سٹی، ویتنام میں کی ای کامرس لیڈر (KELایوارڈز) کے گرینڈ فائنل کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے نمایاں B2B ای کامرس سیلرز کی کامیابیوں اور کارناموں کو سراہا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے عالمی ای کامرس سیکٹر میں ترقی کے لیے علی بابا ڈاٹ کام کے عزم کی عکاسی بھی کی گئی۔

KELایوارڈز کے فائنل میں پاکستان، ویتنام، بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دس بہترین سیلرز شامل تھے جن میں پاکستان کے نارویچ سٹریٹ وئیرسے طیّب حسین،ڈپٹی ڈائیریکٹر پرولین ویتنام مینوفیکچرنگ اینڈ ٹریڈنگ لیمیٹڈ کمپنی ویتنام سے ژوان ہائے ین، اور شری کرشنا انٹرنیشنل،انڈیاسے نتاشا گوگنا ٹاپ تین فاتحین میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ طیّب حسین نے ”پیپلز چوائس ایوارڈ” بھی حاصل کیا، جو ان کی محنت، عزم، اور علی بابا ڈاٹ کام کے ذریعے کامیابی کی کہانی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ایونٹ کے موقع پر علی بابا ڈاٹ کام کے جنرل منیجر آف گلوبل بزنس ڈیولپمنٹ، جناب شین یانگ نے کہاکہ "علی بابا ڈاٹ کام ایسے ایونٹ کے زریعے کامیاب سیلرز کو سراہنے کے ساتھ ساتھ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے کاروباری اداروں کو عالمی ڈیجیٹل تجارت میں حصہ لینے کی ترغیب دینا چاہتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کامیابی کی کہانیاں کاروباروں کو جدت، تنوع، اور عالمی کامیابی کے لیے حکمت عملی فراہم کریں گی۔”

یہ نمایاں سیلرز علی بابا ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں جوکہ مقامی کاروباروں کو بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے عالمی کھلاڑی بننے کے قابل بناتا ہے۔ KEL ایوارڈ نے ان کی کامیابیوں، ثابت قدمی اور قیادت کو اجاگر کیااور اس کے ساتھ دیگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بھی بین الاقوامی مواقع اپنانے اور عالمی مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے متاثر کیا۔

پاکستان سے نارویچ سٹریٹ وئیرکے طیّب حسین نے ای کامرس میں اپنی جدوجہد اور کامیابی کی متاثر کن کہانی پیش کی۔ گورنمنٹ مرے کالج، سیالکوٹ سے 2014 میں گریجویشن کرنے کے بعد، انہوں نے 16,000 روپے ماہانہ کی تنخواہ پر کام شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کیے گئے ایک لیپ ٹاپ نے انہیں علی بابا ڈاٹ کام سے متعارف کرایا، جہاں انہوں نے اپنی 770 مصنوعات پر مشتمل بڑآرڈر حاصل کیا جس نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا اورنہوں نے اپنی مستقل نوکری چھوڑ کر علی بابا ڈاٹ کام پر مکمل طور پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ KEL ایوارڈ2024 کے گرینڈ فائنل کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں پاکستان سے جے این ایم لیدر سیفٹی گلووز کے اوورسیز مارکیٹنگ ہیڈمظفر حسین اور نارویچ اسٹریٹ ویئر کے بانی طیب حسنین، ویتنام سے ژوان ہائے ین، ڈپٹی ڈائریکٹر پرولین ویتنام مینوفیکچرنگ اینڈ ٹریڈنگ لمیٹڈ کمپنی، کین قانگ سانگVIHABA کمپنی لیمیٹڈ ویتنام کے مارکیٹنگ مینیجر، نوین تھی لون بانی سینٹک وینتام JSC، انڈیا سے کونیفر ہینڈ میڈز کے بانی،روین سدھ، اور منیجنگ ڈائریکٹر شری کرشنا انٹرنیشنل انڈیا سے نتاشا گوگناشامل ہیں۔ اس کے علاوہ نتچاری اججن تھائی لینڈ سے، ملائیشیا سے نکولس ٹی کائی سوین، ایل کے ٹی انٹرپرائز اور انڈونیشیاسے فہمی زینل بھی ٹاپ 10میں تھے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے