ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

٭ان ڈرائیو کا کراچی میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز٭

By News Desk نومبر18,2024

اسلام آباد، 18 نومبر 2024: دنیا بھر میں نقل و حرکت اور شہری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ، ان ڈرائیونے کراچی میں روڈ سیفٹی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور شہر کے نظر انداز کیے گئے دیواروں کو رنگین اور پیغامات سے بھرپور آرٹ سے سجانا ہے تاکہ ایک محفوظ اور باشعور کمیونٹی کی تشکیل کی جا سکے۔

کمیونٹی کی بہتری اور حفاظت کے عزم کے تحت ان ڈرائیو نہ صرف روڈ سیفٹی کے پیغامات عوام تک پہنچا رہا ہے بلکہ اپنی ایپ میں اہم حفاظتی فیچرز بھی شامل کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں ریئل ٹائم جی پی ایس ٹریکنگ، فیملی اور دوستوں کے ساتھ ٹرپ شیئرنگ، 24 گھنٹے ایمرجنسی سپورٹ، اور مسافروں کو کرایہ براہ راست ڈرائیور کے ساتھ طے کرنے کی سہولت شامل ہے، جس سے ہر سفر مزید محفوظ اور کنٹرولڈ بنایا جا رہا ہے۔

ان ڈرائیو پاکستان کی کمیونیکیشن مینیجر، سدرہ کرن نے کہا: "ہمارا نیا وال آرٹ پروجیکٹ صرف کراچی کی خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ شہریوں کو محفوظ رویوں کی ترغیب دینے کے لیے بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پر مبنی ان مہمات اور ایپ میں موجود مضبوط حفاظتی فیچرز کے ذریعے ہم شہریوں کو سڑکوں پر اور عام زندگی میں زیادہ محفوظ محسوس کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔”

اس اقدام کے ذریعے ان ڈرائیو کا مقصد کراچی میں ایک محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں آرٹ اور آگاہی مل کر ذمہ دار روڈ استعمال کی ترغیب دیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے