پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی اہم ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور پیپلز پارٹی رہنما سعدیہ دانش نے ملاقات کی۔
ملاقات پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات، عوامی رابطہ مہم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی
