بدھ. فروری 5th, 2025

سی سی پی اور ایس ای سی پی کا باہمی ریگولیٹری تعاون میں اضافے کے لئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

By News Desk جنوری31,2025

اسلام آباد، 31 جنوری: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان میں کاروبار کے لیے زیادہ سازگار ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین سی سی پی، اور عاکف سعید چیئرمین ایس ای سی پی نے کی۔ میٹنگ میں ایس ای سی پی کے کمشنرز، سی سی پی کے ممبرز اور دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں دونوں ریگولیٹری باڈیز نے اپنے اداروں کی جاری اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ریگولیٹری نگرانی کو مذید مئوثر بنانے جیسے اہم نُکتے پر بھی بات کی گئی۔

دونوں اداروں نے باہمی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے