منگل. جنوری 14th, 2025

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے میڈ ان پاکستان3.0پروگرام کے تحت جاپان کو ایکسپورٹ پروگرام کا افتتاح کر دیا گی۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے میڈ ان پاکستان3.0پروگرام کے تحت جاپان کو ایکسپورٹ پروگرام کا افتتاح کر دیا گی۔

اسلام آباد (۔ ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے میڈ ان پاکستان کا بیرون ملک لوگو جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔ اس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا شمار پاکستان میں زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام میڈ ان پاکستان3.0 پروگرام کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے برآمدات کے شعبے قدم رکھنا اہم ہے۔ اس وقت مختلف اشیاء کی ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور پی ٹی سی اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پوری قوم اور حکومت خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم نے پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانا ہے۔ اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ایم ڈی علی اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈ ان پاکستان3.0کے تحت جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاؤچز ویلو جاپان کو براہ راست برآمدات کی جایں گی۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی۔پاکستان میں تیار کردہ جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاوچز جاپان کو ایکسپورٹ کیے جائیں گیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 2019 میں ایکسپورٹ پروگرام شروع کیا تھا۔ ابھی تک ہم 157 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کر چکے ہے جبکہ پاکستان 3.0 پروگرام کے تحت پاکستان جاپان کو 50 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرے گا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پی ٹی سی ملکی خزانے میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 680 ارب روپے جمع کروا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی اپنی جدید مصنوعات کیلئے نئے مواقع اور مارکیٹیں تلاش میں رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کی بہتری میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس شعبے کیلئے درست ریگولیٹری اور مالی رجیم کے ذریعے ہمارے ساتھ جاری اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ کاروباروں کو مزید بڑھنے کا موقع ملتا رہے۔مستقل بنیادوں پر کی جانے والی مناسب قانون سازی ہی ان کاروباروں کی طویل مدتی کامیابی کا تعین کرے گی۔
مائیکل ڈیجانوزک، ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک، مڈل ایسٹ و افریقہ، برٹش امریکن ٹوبیکو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے ایکسپورٹ پروگرام کو
نئی بین اللقوامی مارکیٹ میں وسعت دینے سے ترقی کے ایک نیا سفر شروع ہو گا۔ اس پروگرام سے پاکستان اور برٹش امریکن ٹوبیکو دونوں کا باہمی تعلق مزید مضبوط ہو گا۔ آنے والے دنوں میں ہم امید کرتے ہیں کہ برآمدات کا یہ سلسلہ مزید ملکوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے