بدھ. جنوری 15th, 2025

ساتویں وائٹ پیپر سمٹ کا ببن الاقوامی شمسی نمائش اور کانفرنس کے انعقاد کااعلان

By News Desk جولائی24,2024

سندھ کے صوبائی وزراء اعلی سرکاری افسران اور انرجی پروفیشنلز کے ہمراہ تقریب کا افتتاح کریں گے

کراچی،جولائی 2024: معروف ایونٹس مینجمنٹ کمپنی وائٹ پیپرسمٹ نے ایکسپو سینٹرکراچی میں 25سے 27جولائی تک تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل سولر انرجی ایگزیبیشن اور کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ تین روزہ کانفرنس پاکستان اور دنیا بھر میں شمسی توانائی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور اسٹیک ہولڈرزکے لیے ایک اہم اجتماع ثابت ہوگا۔
پاکستان سولر ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے شعبے بالخصوص شمسی توانائی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پائیدار توانائی کے حل کے بارے میں بڑھتی ہوئی عالمی آگاہی کے ساتھ، یہ کانفرنس مواقع کی تلاش، تعاون کو فروغ دینے اورشمسی توانائی میں تازہ ترین اختراعات اور رجحانات پر تبادلہ خیال کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
سندھ کے صوبائی وزراء اعلی سرکاری افسران اور انرجی پروفیشنلز کے ہمراہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔
وائٹ پیپر سمٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ پاکستان سولر ایگزیبیشن اور ڈ کانفرنس کی میزبانی پر بہت پرجوش ہیں۔ پاکستان کے شمسی توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، اور یہ تقریب صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ آنے، معلومات کے تبادلے اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔
شرکا معروف مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان سے شمسی ٹیکنالوجیز، مصنوعات، خدمات اور حل کی جامع معلومات حاصل کر سکیں گے۔

نماءئش میں آنے والے افراد کی دلچسپی کے لئے شمسی پینلز، انورٹرز، انرجی اسٹوریج سسٹمز، مانیٹرنگ ڈیوائسز اور بہت کچھ موجود ہوگا۔
ایگزیبیشن کے ایجنڈے میں مقررین کلیدی سیشنز، پینل مباحثوں اور انٹرایکٹو ورکشاپس کے ذریعے سولر انڈسٹری کی ترقی پر روشنی ڈالیں گے۔
۔
اس ایگزیبیشن کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو علم، وسائل اور نیٹ ورکس کے ساتھ بااختیار بنانا ہے جو پاکستان کے شمسی توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے