منگل. مارچ 11th, 2025

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے سی سی پی کا فیصلہ برقرار رکھا

By News Desk جولائی23,2024

اسلام آباد : 23جولائی 2024
ایک حالیہ پیشرفت میں،کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے گمراہ کن اشتہاری دعووں کے بارے میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایڈن بلڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔
سی سی پی نے 2018 میں ایڈن بلڈرز پر ‘ایڈن لائف اسلام آباد’ پروجیکٹ سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ اورکمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر25 لاکھ رُوپے کا جرمانہ عائد کیا۔ سی سی پی آرڈر کے مُطابق ایڈن بلڈرز کے یہ دعوے گمراہ کن تھے۔ خاص طور پر، ان کے اشتہار میں اضافی ڈیولپمنٹ چارجز کے بارے میں مُبہم ڈسکلیمر شامل تھا اور یہ چارجز بتائی گئی قیمت میں شامل بھی نہیں تھے۔ایڈن بلڈرز کا یہ عمل گمراہ کن تھا اور قیمت سے متعلق اہم معلومات کو چھُپانے کے مترادف تھا جو کہ کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح اشتہار میں سی ڈی اے کی جانب سے منظوری کا دعویٰ بھی جھوٹا اور گمراہ کن تھا کیونکہ ایسی کوئی منظوری نہیں دی گئی تھی۔
ایڈن بلڈرز نے سی سی پی کے آرڈرکے خلاف کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی۔ ٹربیونل نے اپیل کو مسترد کر دیا اور ایڈن بلڈرز کی جانب سے ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزیوں سے متعلق سی سی پی کے حکم کو برقرار رکھا۔
کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے ٹریڈ مارک ، لیبلنگ اور پیکیجنگ کی دھوکہ دہی سے متعلق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے نیوکون پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے