پاکستان کے معروف کیبل مینو فیکچرر نیو ایج کیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سعودی عرب کے عرب گروپ کے ساتھ 100ملین ریال مالیت کی کیبل کی فراہمی کیلئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کو ریاض کے انٹر نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ تعمیراتی میٹیریل اور عمارتی ٹیکنا لوجیز کی بین الاقوامی نمائش سعودی بلڈ ایکسپو 2024میں حتمی شکل دی گئی۔
یہ شراکت داری نیو ایج کیبلز کی قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار ی مصنوعات کے ساتھ سعودی عرب کے ترقی کرتے ہوئے انفرا اسٹریکچر میں مدد دے گی۔یہ تعاون مملکت کے بنیادی انفرا اسٹریکچر کی ترقی اورجدت کاری کے اقدامات کو تقویت دینے کیلئے پہلے سے جاری کاوشوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔یہ معاہدہ نیو ایج کیبلز کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے،جو خطے میں بڑے منصوبوں کیلئے اہم الیکٹریکل سالوشنز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
نیو ایج کیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ایاز امیر نے اس حوالے سے کہا کہ ”عرب گروپ کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے لئے ایک اہم سنگ میل رکھتا ہے،ہمیں سعودی عرب کی متاثر کن ترقی اور بنیادی انفرا اسٹریکچر کی ترقی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ہماری اعلیٰ معیاری کیبلز بنیادی انفرا اسٹریکچر کے اہم منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں گی،اور ہمیں مملکت کے مستقبل کے منصوبوں میں حصہ بننے پر فخر ہے۔ہم اس شراکت داری کو حقیقت بنانے میں شریک ہر فرد کے شکر گذار ہیں۔“
یہ ایم او یو دونوں کمپنیوں کے درمیان طویل مدتی تعاون کی بنیاد ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں خاطر خواہ کاروبار ی مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے،جو سے نیو ایج کیبلز کو سعودی عرب کے ترقی کرتے ہوئے تعمیراتی اور بنیادی انفرا اسٹریکچر کے شعبوں میں کلیدی حصہ دار بننے کی راہ ہموار ہوگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں انڈسٹری کے سرکردہ افراد اور دیگر نے شرکت کی،یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے ایک نئے باب کی عکاسی کرتا ہے،جس سے علاقائی ترقی کیلئے دونوں کمپنیوں کے مشترکہ عزم کو تقویت ملتی ہے۔