بدھ. دسمبر 18th, 2024

فصیل اسلامک ریمیٹنس آگاہی پروگرام کا آغاز

By News Desk دسمبر18,2024

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024 – فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)، جس کا شمار ملک کے نمایاں اسلامی بینکوں میں ہوتا ہے، نے "فیصل اسلامک ریمیٹنس آگاہی پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایک ملک گیر روڈ شو ہو گا جس کے تحت پاکستان میں قانونی ترسیلات زر کے جڑے چینلز کے بارے میں شعور اجاگرکیا جائے گا۔ یہ پروگرام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو (پی آر آئی) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ترسیلات زرکے معیشت پر مثبت اثرات سے متعلق آگاہی دینا، غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا، اور فنڈز کی تیز اورموثر ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

فیصل اسلامک ریمیٹنس آگاہی پروگرام کی پہلی تقریب کا اہتمام منڈی بہاالدین میں کیا گیا،جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو (پی آر آئی) کے سینیئر حکام نے خصوصی شرکت کی۔اس حوالے سے مزید ملک بھر میں مزید تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
فیصل بینک کے ہیڈ- گلوبل ہوم رہمیٹینس، زیاد افتاب اعجاز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم فیصل بینک میں اس امر سےا چھی طرح واقف ہیں کہ قانونی اور محفوظ ترسیلات زر کے ذرائع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں محدود معلومات اور غیر رسمی طریقوں پر انحصار شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیصل اسلامک ریمیٹنس آگاہی پروگرام’ کے ذریعے ہم ان مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ کمیونٹیز کو قانونی ریمیٹنس چینلز کے فوائد پر تربیت فراہم کریں۔ یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے محفوظ اور موثر ترسیلات کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ پروگرام بینک کے وسیع تر وژن سے مطابقت رکھتا ہے، جو کہ فیصل بینک کی "تیز ترین ریمیٹنس” سروس کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے اور پائیدار قومی اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد ریمیٹنس سلوشنز فراہم کرنے کے عزم پر مرکوز ہے۔ تقریب میں مختلف سیشنز کے ساتھ ساتھ پرفارمنس ایوارڈز کا انعقاد کیا گیااور فیصل بینک کی ریمیٹنس سروسز استعمال کرنے والوں کی عزت افزائی  بھی کی گئی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے