جمعرات. جنوری 16th, 2025

آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالرحمان صدیقی کی چارٹر آف اکانمی کیلئے وزیر خزانہ کی تجویز کی تعریف۔

By News Desk دسمبر30,2024

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے مجوزہ ”چارٹر آف اکانومی” سمیت اہم اقتصادی امور پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے کی اپیل کو سراہا ہے۔
اپنے بیان میں، عبد الرحمن صدیقی نے موجودہ بحران کے حل اور معاشی بحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری بات چیت کی ضرورت پر زور دیاہے۔ انہوں نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو بحال کرنے میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے لیے وزیرموصوف کی جانب سے پیش نظررکھی جانے والی تجویز کی بھی تعریف کی ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ بحالی سے باہر ان اداروں کو یا تو بند کر دیا جائے یا پھر نجی اداروں کے حوالے کر دیا جائے۔
انہوں نے ایک ایسے بجٹ کی تشکیل کی کوششوں کا خیرمقدم کیا جس میں پائیدار ترقی کو ترجیح دی جائے اور 2025 تک سنگل ہندسوں کی افراط زر کو حاصل کیا جائے۔ انہوں نے ان اقدامات کی بھی تعریف کی ہے کہ جن کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی، موجودہ ٹیکس دہندگان پر زیادہ بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا، اور نجی اداروں کو فروغ دینا ہے۔
قائم مقام صدر نے کاروبار کی بندش، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، اور برین ڈرین سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات پر بھی زور دیا ہے ۔ انہوں نے نجی اداروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمے کو مضبوط بنا کر کاروبار میں آسانی کے ماحول کی وکالت کرنے میں ICCI کے فعال کردار کو بھی اجاگر کی ہے ا۔
آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے بھی کاروباری برادری کی حمایت اور ملک کے لیے ترقی، استحکام اور طویل مدتی خوشحالی کو فروغ دینے والے مضبوط اقتصادی فریم ورک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چیمبر کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے