ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

آئی سی سی آئی کے تحت آئی ایٹ مرکز میں عید شاپنگ فیسٹیول کا افتتاح

آئی سی سی آئی کے تحت آئی ایٹ مرکز میں عید شاپنگ فیسٹیول کا افتتاح

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے فیسٹیول کا افتتاح کیا
فیسٹیول کے انعقاد سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،شہریوں کو سستی اشیاء دستیاب ہوں گی،عرفان نواز میمن

اسلام آباد () ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کے ہمراہ آئی ایٹ مرکز میں آئی سی سی آئی عید شاپنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔یہ شاپنگ فیسٹیول چاند رات تک جاری رہے گا،جس کا انعقاد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا ہے۔ آئی ایٹ مرکز،آبپارہ مارکیٹ،بلیو ایریا،ایف سیون مرکز اور ایف ٹین مرکز میں بھی فیسٹیول جاری ہے۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عید شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد پر آئی سی سی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس شاپنگ فسٹیول کا انعقاد کر کے اہم ترین ضرورت کو پورا کیا۔فیسٹیول سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں کو تمام ضروری اشیاء بھی سستے داموں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔ فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ شاپنگ فیسٹیول سے جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو سستی خریداری کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ شاپنگ فیسٹیول کا بنیادی مقصد مہنگائی کے شکار لوگوں کو رعایتی قیمتوں پر عید کی خریداری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ فیسٹیول میں شہریوں کو تفریح بھی فراہم کرے گاجس میں روایتی فوڈ ایریا، آرٹ اینڈ کرافٹس کارنر، مہندی کے اسٹالز، بچوں کے لیے مخصوص جگہ، کارپوریٹ اسٹالز، لائیو میوزک اسٹیج، دلچسپ لکی ڈرا، دلچسپ کوئزز، دلکش لیزر لائٹس، اور شاندار لائٹنگ ڈسپلے شامل ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی ٹریفک اور سی ڈی اے کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ شہر کے اس اہم ترین ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سیکیورٹی،ٹریفک مسائل اور صفائی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول، صدر آئی ایٹ مرکز راجہ فیاض گل، جنرل سیکرٹری زاہد قریشی،سی ای او ریڈسن بلیو جان محمد،خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبران امیر حمزہ، فیضان شہزاد بھی شریک ہوئے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے