ہفتہ. اکتوبر 25th, 2025

بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار – ہیمل فارماسوٹیکل اور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مشترکہ اقدام

لاہور, پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں ہیمل فارماسوٹیکل کے تعاون سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں خواتین ٹرینیز اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-I ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص زندگی بچانے کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے ادارے کے عملے، خصوصاً خواتین کے لیے فری اسکریننگ اور ریگولر میڈیکل چیک اپ کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں صحت سے متعلق ایسے آگاہی پروگرامز عملے کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی مفید ہیں اور انہیں باقاعدگی سے جاری رکھا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر فائزہ رحمان لودھی نے “Understanding of Breast Cancer” کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ بریسٹ کینسر کے ابتدائی مراحل میں علامات کی پہچان اور مناسب علاج سے شفا کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر فائزہ نے بریسٹ کینسر کے مختلف مراحل، علاج کے جدید طریقوں اور احتیاطی تدابیر پر جامع روشنی ڈالی

ڈاکٹر جویریہ ساجد نے Breast Self-Examination کے حوالے سے خواتین کو عملی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے 700 سے زائد خواتین ٹرینیز کو خود معائنہ کے درست طریقے سکھائے اور کہا کہ خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے باقاعدہ جانچ کو معمول بنانا چاہیے تاکہ بیماری کو اس کے آغاز ہی میں روکا جا سکے۔

اس موقع پر سی ای او ہیمل فارماسوٹیکل، شریف سجاد بھٹی نے کہا کہ ہیمل فارماسوٹیکل پولیس ٹریننگ کالج کی خواتین ٹرینیز کے لیے فری اسکریننگ کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہیمل فارماسوٹیکل صحتِ عامہ کے فروغ اور عوام میں بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی مستقبل میں بھی پبلک سیکٹر اداروں کے اشتراک سے آگاہی مہمات اور ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آخر میں پولیس ٹریننگ کالج کے اساتذہ اور ٹرینیز میں ہیمل فارماسوٹیکل کی جانب سے اعزازی شیلڈذ بھی پیش کی گئیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے