محکمہ صحت بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤاور میڈیا کے کردار کے حوالے سے بہاولپور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد

محکمہ صحت بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤاور میڈیا کے کردار کے حوالے سے بہاولپور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
محکمہ صحت بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤاور میڈیا کے کردار کے حوالے سے بہاولپور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

بہاولپور: ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی سید ذیشان عارف نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی فکری سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ چھوٹا اور صحت مند خاندان ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ وہ یہاں بہاولپور پریس کلب (رجسٹرڈ) میںمیڈیا معاشرے کی فکری سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہےصحافیوں اور کالم نگاروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ذیشان عارف نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد خاندان کو کم کرنا نہیں بلکہ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس میں میڈیا کی ذمہ داری بنیادی نوعیت کی ہے۔

صدر پریس کلب چوہدری سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ایسے موضوعات کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہے جو براہ راست عوام کے معیارِ زندگی سے جڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نہ صرف آگاہی دیتا ہے بلکہ سماجی رویوں کی تشکیل اور اصلاح میں موثر کردار ادا کرتا ہے.

جنرل سیکرٹری پریس کلب بقاءالمحسن،ڈپثی ڈسٹرکٹ افیسر چوہدری ادریس سمیت صحافیوں اور کالم نگاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کو صحت مند خاندان اور بہتر مستقبل کی ضمانت کے طور پر اجاگر کیا جانا چاہیے۔ سیشن میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ بہبود آبادی اور میڈیا مل کر آگاہی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے تاکہ معاشرے میں ایک متوازن، صحت مند اور باوقار خاندانی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ مقررین نے آگاہی مہمات کو مزید فعال بنانے کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے