ہفتہ. ستمبر 14th, 2024

ٹی آرٹی کی گلوبل اسٹریمنگ سروس tabii نے اپنے پہلے ہی سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔

ٹی آرٹی کی گلوبل اسٹریمنگ سروس tabii نے اپنے پہلے ہی سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔

ٹی آر ٹی کی گلوبل اسٹریمنگ سروس  tabii کا آغاز مئی 2023 میں ہوا تھا۔ اپنے پہلے ہی سال tabii  بہت سی کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب رہی۔  ٹی آرٹی کے ایوارڈ یافتہ ڈراموں کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی سروس، tabii کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جس پر20,000 سے زائد گھنٹوں پر مشتمل فلموں اور ڈراموں کے علاوہ 30 سے زائد خصوصی پروڈکشنز بھی موجود ہیں۔

 عالمی شہرت یافتہ نشریاتی اداروں میں سے ایک، ٹی آر ٹی نے ترک تفریحی مواد کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کےلئے tabii کا آغاز کیا، تاکہ ناظرین کے انٹرنیٹ میڈیا پر منتقلی کے رجحانات کے مطابق خدمات فراہم کی  جا سکیں۔

اپنے آغاز سے اب تک ترکیہ میں tabii  کے  چالیس لاکھ سے زائد صارفین موجود ہیں۔ جن میں مختلف پس منظر اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو 20,000 سے زائد گھنٹوں پر مشتمل تفریحی مواد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 30 سے زائد خصوصی  پیشکشوں میں محافظ وطن، حُر، رومی کا سیزن 2 اور گہرا ارغوانی بھی ناظرین کے لئے پیش کئے گئے۔

گھر کے ہر فرد کے لئے تیار کردہ تفریحی مواد میں رومانوی، مزاحیہ، جرائم  پر مبنی اور نوجوانوں کے لئے کہانیاں شامل ہیں۔  ان منفرد کہانیوں کی بدولت پہلے سال ہی tabii کے صارفین کی تعداد چالیس لاکھ  سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ ابتدا میں  tabii نے اپنا خصوصی تفریحی مواد اور ٹی آر ٹی کے مشہور ڈرامے یوٹیوب کے ذریعے پانچ مختلف زبانوں میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کی سہولت کے ساتھ پیش کیے۔  جس سے ہمارے بین الاقوامی صارفین بھی tabii تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں ترکی ، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو زبانوں میں موجود ہمارے سماجی رابطوں کے ذرائع (سوشل میڈیا)  پردنیا بھر سے ہمارے لاکھوں چاہنے والوں کے پیغامات موصول ہوئے۔

تیزی کے ساتھ tabii کی مقبولیت ہمارے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔

ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مہمت سوباجی نے tabii کا پہلا سال مکمل ہونے پرکہا کہ tabii کے قیام کا پہلا مقصد یہ تھا کہ  ہرعمراورمختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچا جائے۔ اورانہیں ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جو ان کی  سماجی اقدار کے مطابق ہو۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نے یہ مقصد tabii کے قیام کے پہلے سال میں ہی حاصل کر لیا ہے۔  tabii کی بڑھتی شہرت اورترقی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم عالمی سطح پر مشترکہ اقدارپر مشتمل، گھرکے ہر فرد  کے لئے بہترین تفریحی مواد فراہم کریں۔

  اپنی شراکت داری میں اضافہ کر رہا ہے۔tabii

پہلے سال کے دوران tabii نے بہترین شراکت داریاں کی ہیں تاکہ عالمی سطح پر رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ ان میں سے ایک اہم شراکت داری ترکش ایئر لائنز کے ساتھ کی گئی ہے۔ ترکش ایئر لائنزدنیا بھر میں بہترین فضائی سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔  ہوائی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں ترکش ایئر لائنز کے مسافردورانِ سفرtabii کے تفریحی مواد سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ترکیہ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد tabii خصوصی درجہ بندی میں ترکش ایئر لائنز کی بین الاقوامی پروازوں میں موجود ہو گی۔ دنیا بھر سے مسافردورانِ پرواز tabii کے خصوصی ڈرامے رومی، حُر، انتظام ہماراکام، آخری دن، معاون اداکار،گھپ اندھیرا، ایک عظیم فتح، مختلف زبانوں میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کی سہولت کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔ جن میں اردو، ترکش، انگریزی، ہسپانوی، اور عربی زبانیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ tabii نے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والی  تقریبات جیسا کہMIPCOM، دبئی انٹرنیشنل کونٹینٹ مارکیٹ، ایشیا ٹی وی فورم مارکیٹ میں شرکت کی۔ جس سے عالمی سطح پر نئی شراکت داریوں کے لئے راہیں ہموار ہوئیں۔ ان تقریبات میں تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے tabii کے مواد میں خاطر خواہ دلچسپی ظاہر کی۔

ناظرین کے لئے tabii پر جلد ہی نیا تفریحی مواد بھی شامل ہو گا

مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افرادکے لئے tabii کی جانب سے پانچ مختلف زبانوں میں تفریحی مواد پیش کیا جا رہا ہے اور چند مخصوص ممالک میں اپنی سروس کی ابتدا کر دی گئی ہے۔ جو رواں برس مزید ممالک میں بھی دستیاب ہو گی۔ تیس سے زائد tabii کی خصوصی پروڈکشنز کے علاوہ  بہت جلد نئے ڈرامے، نئے سیزن، نیا لائسنس یافتہ مواد، سیریز، ایوارڈیافتہ دستاویزی فلمیں بھی ناظرین کے لیئے دستیاب ہوں گی۔

ٹی آر ٹی کی ایک اوراہم شراکت داری کے معاہدے کے نتیجے میں UEFA چیمپئنز لیگ، UEFA یورپا لیگ اور UEFA کانفرنس لیگ میچز ترکیہ میں 2024 سے2027 تک تین سالوں کے لئے ٹی آرٹی کے چینلز ٹی آرٹی1، ٹی آرٹی اسپور اور tabii پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔

"tabii” کے بارے میں

tabii ایک عالمی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ہے جو ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے شروع کی ہے۔ "tabii” پر سب اہل خانہ کےلئے بہترین معیار کا تفریحی مواد پانچ مختلف زبانوں میں ڈبنگ اور سب ٹائٹل کے ساتھ دستیاب ہے۔ "tabii” ثقافتی طور پر دنیا بھر کے ناظرین کی مشترکہ اقدارپر مشتمل منفرد ویڈیو اسٹریمنگ سروس ہے۔ "tabii” پر خصوصی ڈرامے، فلمیں اور دستاویزی فلموں کے علاوہ آپ ٹی آرٹی کی کلاسک اور مشہور پیشکشیں اورلائسنس شدہ مواد بھی دیکھ سکیں گے، جن میں عائلی، تاریخی، ہیجان، جذباتی، افسانوی، مزاح اور رومانوی طرز کا تفریحی مواد بھی شامل ہے۔ "tabii” پر آپ کے لیے ٹی آر ٹی کے تمام براہ راست چینل، کھیلوں کے مقابلے اور بچوں کے لیے علمی و تفریحی مواد بھی دستیاب ہے۔ "tabii” کا مواد ترکی، اردو، انگریزی، ہسپانوی اورعربی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔ زبانوں کی فہرست میں جلد ہی مزید زبانوں کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔ عالمی سطح پر"tabii” کا تیار کردہ مواد فی الحال چند ممالک میں نہایت مناسب ادائیگی پر ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردومیں دستیاب ہے۔ "tabii” رواں سال کے دوران مزید ممالک اور زبانوں میں بھی دستیاب ہو گی۔"tabii” پر تمام موبائل فون، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر tabii ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ کمپیوٹر پر www.tabii.com  کے ذریعے، اور سمارٹ ٹی وی اور ٹی وی باکس پربھی  tabii کا مواد دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے