جمعرات. نومبر 21st, 2024

نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا تعلیمی مہارتوں میں بہتری کے لیے   عالمی پروگرام شمولیت

نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا تعلیمی مہارتوں میں بہتری کے لیے   عالمی پروگرام شمولیت

نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (TVET) کو آگے بڑھانے کے لیے   جدت پسندی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ یونیورسٹی علامیہ میں کہا گیا  کہ وہ عالمی ادارے یونیسکو/یونیووک اور جرمنی کی وزارت تعلیم کے تیار کردہ تخلیقی علم برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروجیکٹ کے خود ساختہ عکاسی کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ منصوبہ ایک پاکستانی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی طرف سے بین الاقو امی سطح پر تعلیمی جدت کے لیے ایک منفرد مثال ہے۔

اس پروجیکٹ کا افتتاحی اجلاس 25 جون کو منعقدکیا گیا جس میں محترمہ الیگزینڈرا فیلیپووا ،  یونیسکو-یونی ووک اور پروفیسر یانگ وین منگ شینزین  نےپولی ٹیکنک یونیورسٹی سے شرکت کی۔ ان اراکین نے  تعلیمی نظام  کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا۔ پروفیسر محمد مختار، وائس چانسلر این ایس   ویو اپنی  ٹیم کے ہمراہ مہارت  سیکھنے کے اس عمل  کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی شراکت داریوں کو بروئے کار لانے کے لیےپوری طرح تیار ہیں۔

محترمہ فیلیپووا نے کہا کہ "یہ شراکت داری این ایس یو کی ابھرتی ہوئی عالمی صلاحیتوں کے رد عمل دینے والے متحرک تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے”۔ این ایس یو  ڈیجیٹل تبدیلی کو قبول کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس تبدیلی کی کوششوں  کا مرکز جدید خودساختہ عکاسی کا عمل ہے، جو ایک ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے اور این ایس یو کو اپنی صلاحیتوں کی ساختی جائزے کے ذریعے رہنمائی کرے گا۔ یہ ٹول نئی قابلیتوں اور مہارتوں کی نشاندہی، انضمام اور نفاذ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےجو این ایس یو کو اپنے نصاب کو مؤثر طریقے سے صنعت کاری کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ماہر تعلیم یانگ وین منگ، شینزین پولی ٹیکنک یونیورسٹی چین کے یونیسکو/یونی ووک کوآرڈینیٹر، اور جرمنی کے ہیڈ آفس کے یونیسکو/یونی ووک ممبران کی قیادت میں این ایس یو کی ٹیم کو مہارت کی تعلیم میں مسابقتی اور عالمی معیار کے اداروں کے طور پر رہنمائی فراہم  کرے گی۔

اس پروجیکٹ میں این ایس یو کی شرکت کے فوائد نہ صرف فوری ہیں بلکہ طویل مدتی بھی ہیں۔ ان سے یونیورسٹی کو اپنی صلاحیتوں کو  بہترکرنے اور  قومی اور بین الاقوامی طور پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے والے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ رابطے قائم رکھے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ طویل مدتی فوائد کا حامل  ہے، بشمول ڈیجیٹلائزیشن اور ماحولیاتی استحکام جیسے شعبوں میں بہتر تیاری، این ایس یو کی تعلیمی برتری اور مستقبل کی تیاری کے عزم کو مستحکم کرنا اس کے احداف میں شامل ہے۔

پروفیسر یانگ وین منگ نے زور دیتے ہوئے کہا، "اس اقدام کے ذریعےاین ایس یو نہ صرف اپنی تعلیمی معیار  کو بلند رکھتی ہے بلکہ خود کو تکنیکی تعلیم  میں جدت کے لیے  عالمی رہنما کے طور پرنمایا ں  کرتی ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر مختار کے مطابق، جب ادارہ جدتوں اور ننی جہتوں کے راستے پر گامزن ہوتا ہے، تو ایسے مستقبل کی توقع کی جا سکتی ہے  جہاں این ایس یو کے گریجویٹس تیزی سے ترقی پذیر عالمی منظر نامے میں کامیاب ہونے کے لیے مہارت  سیکھیں گے۔

نیشنل سکلز یونیورسٹی کے لیے تعلیمی برتری اور جدت کی طرف سفر ایک ایسے مستقبل کا وعدہ ہے جہاں مہارت کی تعلیم ، افرادی قوت کی ضروریات کو دور اندیشی کے ساتھ پورا کرتی ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے