ہفتہ. اکتوبر 12th, 2024

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کو کارڈ ہولڈر ڈیٹاسیکورٹی میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیشن سے نوازا گیا

By News Desk جولائی22,2024

اسلام آباد:22جولائی، 2024

ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے پاکستان کے بڑے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے آپریٹر ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک (ٹی ایم بی) کو معتبر پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکورٹی اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن (ver.4.0)سے نوازا گیا۔ یہ سرٹیفکیشن پاکستان میں معروف پی سی آئی کوالیفائیڈ سیکورٹی اسسر (کیو ایس اے) رسک ایسوسی ایٹس کی طرف سے دی گئی جوٹی ایم بی کے ڈیٹا سیکورٹی اور کارڈ ہولڈر کے ڈیٹا کو انتہائی محتاط انداز سے سنبھالنے کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے عزم کا عکاس ہے۔

سرٹیفکیشن دینے کی تقریب ٹی ایم بی اسلام آباد آفس میں منعقد ہوئی جو ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی کے لئے بینک کے عزم کا مظہر ہے۔ دونوں اداروں سے اہم اسٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عزیز اے رحمن اور ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹریٹجی ہاشم مفتی نے رسک ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کی جبکہ چیف رسک آفیسر محمد رضوان اکرام، ہیڈ آف انفارمیشن سیکورٹی مصطفیٰ سلیم لوٹیا اور ہیڈ آف جی آرسی احمد صبحی نے ٹی ایم بی /ایزی پیسہ کی طرف سے شریک ہوئے۔

پی سی آئی ڈی ایس ایس ادائیگی کارڈ پروسیسنگ کے لئے صنعت کا معیار ہے جو کارڈ ہولڈر ڈیٹا کا انتظام کرنے والے اداروں کے لئے سخت حفاظتی تقاضے ترتیب دیتا ہے۔ ٹی ایم بی کو حساس ادائیگی کی معلومات کو محفوظ بنانے اورصارف کے ڈیٹا کے تحفظ کے پروٹوکولز کی جامع تشخیص کے بعد سرٹیفیکیشن دیا گیا

عزیز اے رحمن، چیف آپریٹنگ آفیسر، رسک ایسوسی ایٹس نے تقریب کے دوران محمد رضوان اکرام، چیف رسک آفیسر، ٹی ایم بی /ایزی پیسہ اور مصطفیٰ سلیم لوٹیا، ہیڈ آف انفارمیشن سیکورٹی، ٹی ایم بی /ایزی پیسہ کو پی سی آئی ڈی ایس ایس کمپلائنس سرٹیفکیٹ دیا۔

کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کاشف احمد، قائم مقام صدر و سی ای او، ٹی ایم بی/ایزی پیسہ نے کہا”ہم ڈیٹا کے تحفظ میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پی سی آئی ڈی ایس ایس سرٹیفکیشن کا حصول صارف کے ڈیٹا کی سیکورٹی کو ترجیح دینے کے ہماری غیر متزلزل لگن کا اظہار ہے۔ جیسا کہ ہم ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کے سفر پر گامزن ہیں جس کیلئے ریگولیٹری تقاضوں کا حصول جاری ہے، اس تناظر میں ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے سخت اقدامات بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور صارف کے ڈیٹا کے مسلسل تحفظ کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہوگا۔

کاشف حسن، منیجنگ ڈائریکٹر، رسک ایسوسی ایٹس نے ٹی ایم بی کو اس سنگ میل کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا”یہ سرٹیفیکیشن ٹی ایم بی کی مضبوط حفاظتی اقدامات کے نفاذ اور مالیاتی لین دین میں صنعت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔”

یہ سنگ میل پیمنٹ کارڈ اکاؤنٹ ڈیٹا کی بہتر سیکورٹی کے حوالے سے ٹی ایم بی کے اقدامات کی توثیق کرتا ہے اور اکاؤنٹ ڈیٹا کی سیکورٹی کے لیے تکنیکی اور آپریشنل ضروریات کے سخت معیار کے مطابق ہے۔ سیکورٹی کے بہترین طریقہ کار اور اقدامات لوگو کرتے ہوئے ہم صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ ٹرانزیکشن کا تجربات فراہم کرنے کیلئے پیش پیش ہیں۔

چالیس ملین سے زیادہ رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ٹی ایم بی/ایزی پیسہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے منظر نامے میں اپنی قیادت جاری رکھتے ہوئے تکنیکی جدت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے