پاکستان کی خوشحالی پاکستان کے اپنے ہی نہیں اس خطے اور امریکہ کے بھی مفاد میں ہے،خورشید برلاس
اسلام آباد (پ ر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل کی معاونت کے ساتھ امریکہ کے شہر میں پاک امریکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کانفرنس کا انعقاد30جولائی کو 2024ء کو شگاگو میں ہوا۔قونصل جنرل آف پاکستان شگاگو طارق کریم نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ طارق کریم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں سے ایک ہے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریصدر ثاقب رفیق حکومت امریکہ سرمائے تک رسائی کیلئے کاروباری معاہدوں میں سہولت فراہم کرکے اور کاروباری تعلیم کو فروغ دیکر پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کرتی ہے۔ ، پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خورشید برلاس سی ای او، فہد برلاس سی او او،جے سیون گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اور دیگر دو سو سے زیادہ پاکستانی امریکی اور سرمایہ کار کمپنیوں نے شرکت کی۔پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی پاکستان کے اپنے ہی نہیں اس خطے اور امریکہ کے بھی مفاد میں ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری ہی پاکستان امریکہ تعلقات کا مستقبل ہے۔ کانفرنس میں پاک امریکہ تعلقات تجارت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔قونصل جنرل آف پاکستان شگاگو طارق کریم نے کامیاب کانفرنس کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے قونصل جنرل آف پاکستان شگاگو طارق کریم کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خورشید برلاس سی ای او، فہد برلا س سی او او ،اورجے سیون گروپ کے چیئرمین مقبول حسین بھی موجود ہیں