پریس ریلیز۔۔۔۔سولر ٹیکنالوجی کی نمایاں عالمی کمپنی LONGi نے پاکستان میں سولر سپلائی چین کی لوکلائزیشن کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ ملک کی کلین انرجی کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن اور ری نیوایبل فرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ
The Great Solar Rush in Pakistan: سے خطاب کرتے ہوئے LONGi پاکستان کے جنرل منیجر علی ماجد نے مقامی شمسی توانائی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔
اس تقریب میں شیری رحمان اور سلمان امین سمیت انڈسٹری کے سرکردہ افراد موجود تھے،تقریب میں پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سولر انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے درکار پالیسی اقدامات اور مارکیٹ کی حکمت وعملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی ماجد نے اس بات پر زوردیا کہ سولر ٹیکنالوجی کیلئے مقامی مینو فیکچرنگ اور سپلائی چین کی تیاری سے در آمدات پر انحصار کم ہوگا،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک بھر میں کاروباروں اور گھرانوں کیلئے شمسی توانائی زیادہ قابل رسائی اور سستی ہوگی۔
علی ماجد نے مزید کہا کہ”پاکستان شمسی انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے،لیکن اسے حقیقی معنوں میں پائیدار بنانے کیلئے ہمیں مقامی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔LONGi پاکستان کی شفاف توانائی کے اہداف کی حمایت کیلئے عالمی مہارت اور جدت لانے کیلئے پرعزم ہے۔“
اس تقریب میں LONGi کی شرکت نے پائیدار توانائی کے حل کیلئے پالیسی سازوں،انڈسٹری ماہرین او رسرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں تبادلہ خیال کے دوران پاکستان میں شمسی توانائی کی مکمل صلاحیت کو سامنے لانے کیلئے فنانسنگ،ریگولیٹری فریم ورک اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کمپنی نے سولر انڈسٹری پر اہم تبادلہ خیال کیلئے سہولت کی فراہمی پر منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا،جو پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مستقبل کو تشکیل دے گی۔کمپنی کے مطابق ایک ساتھ مل کر ہم ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔“
ماہرین کا حکومت سے پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے سولر سپلائی چین کی لوکلائزیشن کا مطالبہ
