منگل. مارچ 11th, 2025

وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور پروجیکٹ کی تعمیر کا تیسرا مرحلہ چینی کمپنی کے نام

By News Desk فروری12,2025

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئےشفاف طریقے سے ایک صحت مند مقابلے کے نتیجے میں چینی کمپنی کی قیادت میں کنسورشیم نے وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (CAREC) کوریڈور پروجیکٹ کی تیسری قسط کے چاروں پیکجز کو 13.24 بلین روپے کے فرق سے سب سے کم بولی دے کراپنے نام کر لیا۔

مشترکہ کنسورشیم کی قیادت چینی کمپنی ننگشیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کر رہی ہے جبکہ مقامی پارٹنرز میں رستم ایسوسی ایٹس اور ڈاینامک کنسٹرکٹرز شامل ہیں۔

بعض بولی دہندگان نے پروجیکٹ کی بولی کے عمل کو خراب کرنے کی غرض سے مالیاتی بولیاں کھولنے سے روکنے کے لیے شکایات کے ازالے کی کمیٹی سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم بغیر جواز اور ثبوتوں کے دی گئی درخواست پر باقاعدہ سنوائی کر کے اس مسترد کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ نے شفافیت کو یقینی بناتے ہوۓ اور مذکورہ بالا شکایات کو مناسب طریقے سے سماعت کرنے کے بعد مالی بولیاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے سے نہ صرف 13.24 بلین روپے کی بچت ہوئی بلکہ بولیوں کے عمل کی بروقت تکمیل سے اس رقم سے کہیں زیادہ بچت منصوبے کی بروقت آغاز کیوجکہ سے بھی ممکن ہو سکے گی۔

بولیوں کی تقابلی جائزہ کے مطابق ننگشیا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کے کنسورشیم نے واضح مارجن کے ساتھ چاروں حصوں کہ لیے سب سے کم بولی دے کر پروجیکٹ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاٹ-1، لاٹ-2، لاٹ-3 اور لاٹ-4 کے لیے پہلے اور دوسرے سب سے کم بولی دینے والے کے درمیان فرق بالترتیب 1.4 بلین روپے، 2.4 بلین روپے، 2.3 بلین روپے اور 7.1 بلین روپے تھا۔

اس منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ تیسری قسط میں 4 لاٹ شامل تھے جن کے لیے معروف تعمیراتی فرموں سے آزادانہ طور پر تکنیکی اور مالیاتی بولیاں طلب کی گئی تھیں اور اس پروجیکٹ کے لیے کل 20 فرموں نے اپنی بولیاں جمع کرائی تھیں۔

اس فنڈنگ کے تحت این-55 پر راجن پور اور ڈی جی خان کے درمیان 121 کلومیٹر لمبا ایک اضافی کیریج وے بنایا جائے گا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور دیرہ غازی خان کے مابین 208 کلومیٹر سیکشن کی تعمیر شامل ہے جس میں دو لین ہائی وے کو چار لین ہائی وے میں تبدیل کیا جائے گا۔

این ایچ اے کی جانب سے ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (CAREC) کوریڈور پروجیکٹ کی پیلی دو قسطوں پر پہلے سے کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

پہلی قسط میں مختلف روڈ کنسٹرکشن منصوبوں کی دو لاٹ شامل ہیں جبکک منصوبے کی دوسری قسط میں بھی چار لاٹ ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے