ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

سعودی عرب کی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا سبب بنے گی،احسن بختاوری

By News Desk اپریل9,2024
سعودی عرب کی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا سبب بنے گی،احسن بختاوری

سعودی عرب کی 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاشی استحکام کا سبب بنے گی،احسن بختاوری
دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو روابط میں بہتری اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،صدر آئی سی سی آئی

اسلام آباد ()سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پروزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سابق نگران حکومت کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے معاون کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی اور سعودی تاجروں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں براہ راست تعاون ناگزیرہے۔ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو روابط میں بہتری اور قانونی اصلاحات کے لیے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے، جو سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو وسیع کرے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک میں مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد اور آزاد تجارتی معاہدہ بھی باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

احسن ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری بالخصوص اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے جنت بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ موجودہ معاشی اور سیاسی ماحول نے سعودی عرب کو معاشی ترقی اور پاکستان کی برآمدات کے لیے منافع بخش مارکیٹ بنا دیا ہے۔

پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، چاول، چمڑے، سمندری خوراک، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے ور اس بار بھی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لیے بہت معاون ثابت ہوگی۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے