ہفتہ. دسمبر 7th, 2024

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج میں تاریخی سیلز کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ۔ ترجمان

By News Desk اپریل9,2024
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج میں تاریخی سیلز کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ۔ ترجمان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت ساڑھے بارہ ارب روپے کی تاریخی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کے بروقت انتظامات اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کے تحت تمام اشیاء کی وافر مقدار میں بروقت دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔

کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز نے دن رات محنت کر کے وزیراعظم کے اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیاء کو بی آئی ایس پی کے پی ایم ٹی 60 تک کے رجسٹرڈ خاندانوں تک کامیابی سے پہنچایا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک کے دوران سب سے زیادہ 44 ارب روپے کی سیل کی ہے، اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کےتحت 40 ارب روپے کے متعین سیل ٹارگٹس کو کامیابی سے حاصل کیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اس مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے ایک مسیحا کا کردار ادا کیا ہے۔

ملک بھر کے عوام کو انکے اپنے علاقوں میں بہترین سروسز فراہم کی اور بلا تعطل معیاری، با رعایت اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں فراہم کی گئی اورپورے رمضان کے دوران ملک کے کسی کونے میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کمپیوٹرائزیشن کی بدولت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کو ممکن بنایا گیا اور ہر ٹرانزکشن کو ریکارڈز کا حصہ بنایا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بہترین حکمت عملی کی بدولت اور ایک منظم سپلائی چین منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے اتنے بڑے سیل ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا جو بلاشبہ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لئے ایک احسن اقدام ہے۔

حالیہ کارکردگی کے باعث جہاں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے وہاں وفاقی حکومت کے اس احسن اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے ۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے