جمعہ. اکتوبر 11th, 2024

LONGi نے پاکستان میں Hi-MO X10سولر پینلز متعارف کرادیئے:شمسی توانائی میں جدت کے نئے دور کا آغاز

By News Desk ستمبر27,2024

۔۔۔۔۔پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر شمسی توانائی میں عالمی لیڈر کی حامل LONGi نے جدت پر مبنی Hi-MO X10سولر پینلز متعارف کرادیئے ہیں،اس ضمن میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں متعارف کرائے گئے Hi-MO X10 سے متعلق ایک تفصیلی پریزینٹیشن کا اہتمام کیا گیا،جو توانائی کی کارکردگی،پائیداری اور اعتماد کے معیار پر پورا اترنے والے ڈیزائن کردہ شمسی پینل ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے قابل تجدید توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم انڈسٹری رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک نیٹ ورکنگ سیشن کے ساتھ ان سولر پینل کی خصوصیات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا،اس موقع پر قابل تجدید توانائی اور خاص کر شمسی توانائی سے متعلق مفید تبادلہ خیال بھی کیا گیا اورمستقبل میں اس شعبے میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،جہاں شرکاء لذیذ پکوانوں سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ پرسکون ماحول میں تبادلہ خیال بھی کرتے دکھائی دیئے۔
اس تقریب میں LONGi سولر کی نمائندگی الیکس لی نے کی،جبکہ تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،ایف پی سی سی آئی کی انرجی کمیٹی کے کنوینر ملک خدا بخش،پراجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پراجیکٹ انجینئر محفوظ قاضی،صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شاہینہ شیر علی،اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ سمیت معروف کاروبارہی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے MEA & CAکے جنرل منیجر سینٹرل ایشیا برانچ ایلکس لی نے کہا کہ ”LONGi ہمیشہ شمسی ٹیکنالوجی کی جدت میں سب سے آگے رہا ہے۔ہم اپنی اس نئی جدت کو پاکستان میں متعارف کرانے پر انتہائی پرجوش ہیں،جہاں شمسی توانائی کو انرجی مکس میں اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی مصنوعات نہ صرف ملک کی قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں گی بلکہ رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں کیلئے پائیدار موثر حل بھی فراہم کریں گی۔“
LONGi کے نئے سولر پینلز شمسی ٹیکنالوجی میں ایک نئی پیشرفت کے حامل ہیں،جو توانائی کی کارکردگی کو بہتر اور قابل اعتماد بناتے ہیں۔Hi-MO X10پینل670واٹ کی پاور آؤٹ پٹ کے ساتھ 24.8فیصد تک کارکردگی کے حامل ہیں،جو اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ طاقتور او ر موثر ماڈیولز میں سے ایک بناتے ہیں۔Hi-MO X10 تیز اور کم دھوپ میں بھی
HPBC 2.0ٹیکنالوجی اوردبیز ویفر ڈیزائن کی بدولت بجلی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے،جو کم دھوپ یا ابر آلود موسم میں بھی مثالی کارکردگی دکھاتا ہے۔
Hi-MO X10سولر پینل میں دہرے گلاس ہیں اور یہ مونو فیشل اور بائی فیشل دونوں آپشنز میں دستیاب ہے،جس میں نمی اور حرارت کا مقابلہ کرنے سمیت دیگر کئی خصوصیات ہیں،جو طویل مدتی اور قابل بھروسہ کارکردگی کو یقینی بناتی ہیں۔کم انحطاط والے یہ سولر پینل وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی مستقل پیداوار اور درجہ حرارت کو کئی گنا تک بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،جو مختلف حالات میں بجلی کی پیداوار میں 2.18فیصد اضافہ کرتا ہے۔مزید بر آں،پینل موجودہ عدم یکسانیت کے باعث ہونے والی ناکامیوں کے خطرات کو کم کرتا ہے،جس سے سسٹم کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔یہ زیرو لائٹ لوس ٹیکنالوجی ہے،جو توانائی کے نقصانات کو کم کرکے کارکردگی کو مزید بڑھاتی ہے،اور اسے شمسی توانائی کی پیداوار کیلئے ایک انتہائی قابل اعتماد اور موثر انتخاب بناتی ہے۔
مزید بر آں،Hi-MO X10 کو پریمیئم چھت اور پہاڑی تنصیبات پر نصب کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے،جہاں براہ راست سورج کی روشنی انتہائی موثر انداز میں دستیاب ہوتی ہے۔دوسرے ماڈیولز کے برعکسHi-MO X10کا دہرا گلاس ڈیزائن مکمل طور پر براہ راست سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے اور24.8فیصد تک انتہائی اعلیٰ کارکردگی کی سطح کو یقینی بناتا ہے۔اس کا پائیدار ڈیزائن اس کے طویل مدتی ڈیزائن کو یقینی بناتا ہے اور توانائی کی لاگت کم کرنے والے منصوبوں کیلئے موثر سرمایہ کاری حل پیش کرتا ہے۔
LONGiپاکستان میں Hi-MO X10پینلز متعارف کراکے قابل تجدید توانائی اپنانے کے عمل میں تیز ی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔امید ہے کہ ان پینلز کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں حکومتی کوششوں میں معاونت کی جاسکے گی،اور یہ پینلز رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں کو قابل اعتماد اور اعلیٰ کارکردگی کے حل فراہم کرینگے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے