اسلام آباد: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے عابد سعید کو اپنا نیا چیف میڈیا آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ وہ باضابطہ طور پر یکم اکتوبر 2024 سے ایک سال کی مدت کے لیے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
صحافت، میڈیا مینجمنٹ اور کمیونیکیشن کے وسیع تجربے کے ساتھ، عابد سعید ایسوسی ایشن کی میڈیا مین بہترین نمایندگی اور تعلقات عامہ کی حکمت عملی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ڈی سی ایف اے پاکستان کے بانی اور صدر، شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نئے میڈیا چیف کی قیادت اور مہارت ایسو سی ایشن کے اسٹریٹجک مقاصد کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
ڈی سی ایف اے پاکستان کے چیف آرگنائزر؛شہباز رسول وڑائچ نے بتایا کہ میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نئے میڈیا چیف کے زریعے نہ صرف ملک کے اہم شعبے کی آواز پالیسی سازوں تک بہتر طریقے سے پہنچ سکے گی بلکہ کسانوں اور عوام میں شعور و آگاہی کا باعث بھی بنے گی۔