اسلام آباد()احسن بختاوری صدر آئی سی سی آئی کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے،گزشتہ روز چیمبر سے روانگی کے موقع پر ان کے اعزاز میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کی گئی،سابق صدر آئی سی سی آئی کو قافلے کی شکل میں چیمبر ہائوس سیروانہ ہہوئے،بزنس کمیونٹی نے دو سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،سابق صدر آئی سی سی آئی کی روانگی کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ریلی کی شکل میں انہیں ان کے آفس بلیو ایریا لایا گیا،اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ بطور صدر اسلام آباد چیمبر میں نے اور میری پوری ٹیم نے بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا،اسلام آباد چیمبر کے دروازے سب کیلئے کھلے رکھے،ہم نے چیمبر سے بیوروکریٹک سٹائل ختم کر کے اس کو حقیقی بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ادارہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں دل و جان سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ،مسائل کے حل کیلئے کام کیا ،اب ہمارا مقصد شہر کی خدمت کرنا ہے،کلین اینڈ گرین اسلام آباد کا حصول ہمارا نصب العین ہے،اسی طرح یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے اقدامات بھی میری ترجیحات میں شامل ہے،شہریوں کو صاف پانی تک رسائی دلوانے کیلئے کام کریں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ فائونڈر پینل کے پلیٹ فارم سے ہم نے چیمبر کی خدمت کی،بزنس کمیونٹی کا اتحاد ہی اس کی کامیابی ہے،اسلام آباد ہمارا شہر اور پاکستان کی پہچان ہے،ہمیں اس کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر چوہدری نے سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کو خراج تحسین پیش کیا اور بزنس کمیونٹی کیلئے ان کی خدمات کو لازوال قرار دیاگروپ لیڈر بلو ایریا ٹریڈرز ایسو سی ایشن یوسف راجپوت ،سینئر ممبران بابر چوہدری،صدر تلہ کنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک شبیر،مس نینا ،مس نگینہ خلیل،فاطمہ حسن نے بھی احسن بختاوری کی خدمات کو سراہا اور بزنس کمیونٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔