پہلی پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا افتتاح قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا
پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا مقصد ہی پاک سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، فہد غامدی ،سی ا و او،جدہ ویژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنسز
سعودی عرب ( پ ر)جدہ ویژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنسز کے زیر اہتمام 11مئی 2024 پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس اینڈ سمارٹ ایکسپو کا شاندار آغاز جدہ ہلٹن ہوٹل سعودی عرب میں ہوا۔جدہ ویژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنسز کے فہد غامدی ،سی ا و او نے پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس اور سمارٹ ایکسپو کو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن کے تعاون سے منعقد کرائی۔ فہد غامدی نے خود دلچسپی لیتے ہوئے تمام انتظامی معاملات کی خود نگرانی کی جس کی وجہ سے یہ کانفرنس کامیاب ہوئی۔ جس کا افتتاح سعودی عرب میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے عزت مآب صالح شتر جی بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔۔ کانفرنس میں سیاحت، منرلز میڈیکل، سول ایوی ایشن انڈسٹری،، کنسٹرکشن میٹریل، پرائیویٹ ڈویلپیئر،اور دیگر شعبوں سے وابستہ مختلف سعودی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سمارٹ ایکسپو میں تقریبا ڈیڑھ ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی جس میں پاکستانی اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے بھرپور انداز میں سمارٹ ایکسپو کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد سے خوشحال پاکستان کی تعمیر سے حکومتی کوششوں کو تقویت ملے گی۔جدہ ویژن فار ایکسپو اینڈ کانفرنسز کے فہد غامدی نے کہاکہ پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس کا مقصد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے آپس میں کانفرنس اور ایکسپو کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں اور نئی نسل میں سعودی پاکستان دوستی کے حوالے سے جذبات مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔